جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

رشبھ پنت کی جان بچانے والے لڑکے نے لڑکی کے ساتھ زہر کھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

30 دسمبر 2022 کو کار حادثے میں بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچانے والے لڑکے رجت نے گرل فرینڈ مانو کشیپ کے ساتھ زہر کھا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ رجت اور 21 سال کی مانو تقریباً پانچ سے رشتے میں تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ ان کے خاندان مختلف ذاتوں کی وجہ سے شادی سے راضی نہیں تھے جس پر دونوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔

اہلخانہ نے دونوں کی مختلف جگہوں پر شادیاں طے کی تھیں، مانو کی شادی مارچ میں ہونی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مظفر نگر اترپردیش کے شکرپور کے بوچھا بستی گاؤں کے رہنے والے رجت اور منو اتوار کی شام 4 بجے گھر سے نکلے اور گنے کے کھیت میں جاکر زہرکھا لیا، شام 6 بجے ایک دیہاتی نے انہیں دیکھا اور گھر والوں کو اطلاع دی۔

دونوں کو ہریدوار کے جھابریڈا کے پرگیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں منو موت ہوگئی، جب کہ ڈاکٹر رجت کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔

لڑکی کے گھر والے لاش گاؤں واپس لے آئے اسی دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی تو پورکاجی تھانہ انچارج جیویر سنگھ گاؤں پہنچے اور لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

 تھانہ انچارج نے بتایا کہ دونوں محبت کے رشتے میں تھے اور انہوں نے زہر کھایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی والدہ نے نوجوان پر اپنی بیٹی کو زہر دینے کا الزام لگایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رجت کے صحت یاب ہونے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی جبکہ رجت لیبارہیڈی میں واقع ایک مل میں کام کرتا ہے اور اس نے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے جب کہ لڑکی نے 8ویں جماعت کے بعد اپنی پڑھائی چھوڑ دی تھی۔

واضح رہے کہ رجت نے رشبھ پنت کی جان اس وقت بچائی تھی جب وہ 30 دسمبر 2022 کو ایک مرسڈیز کار میں اتراکھنڈ میں اپنے گھر جا رہے تھے اس دوران ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی اور اس حادثے میں رشبھ پنت شدید زخمی ہو گئے۔ رجت رشبھ پنت کے لیے فرشتہ بن کر آئے اور ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا، صحت یاب ہونے کے بعد رشبھ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے رجت کو ایک اسکوٹر تحفے میں دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں