جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم فیملی کے بغیر سفر کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نئی ٹریول پالیسی متعارف کروائی ہے جو کھلاڑیوں پر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران لاگو ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھارتی ٹیم کو اہلخانہ کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے ساتھ بھارتی ٹیم آخری گروپ میچ کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم اپنے میچ دبئی میں کھیلے گی جبکہ باقی ٹورنامنٹ 19 فروری سے پاکستان کے تین شہروں میں کھیلا جائے گا۔

بھارتی بورڈ کی نئی پالیسی کے تحت خاندان کو کھلاڑیوں خے ساتھ 45 دن یا اس سے زیادہ کے دوروں کے دوران اور زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں کے لیے سفر کرنے کی اجازت ہے۔

بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار کے مطابق دورے میں کوئی کھلاڑی اپنی اہلیہ یا اہلخانہ کے ساتھ نہیں جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا دورہ ایک ماہ سے بھی کم کا ہے اس لیے فیملیز کھلاڑیوں کے ساتھ نہیں ہوں گی، اگر اجازت ملتی ہے تو کھلاڑیوں کو فیملی کے اخراجات خود برداشت کرنا پڑیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں