جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

وکرانت گپتا نے پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف تاریخی جیت پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نامور بھارتی اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی شاندار جیت اور ریکارڈ ہدف کے کامیاب تعاقب پر اظہار خیال کیا ہے۔

یوٹیوب اسپورٹس چینل پر پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے کہا کہ محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کپتان کی باری کھیلی، کپتان نے میچ جتوانے والی سنچری بنائی، ان کی بیٹنگ میں بہت بہتری آگئی ہے، پاکستان نے آج غیرمعمولی کارکردگی دکھائی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان چیمپئنزٹرافی میں دفاعی چیمپئن ہے اور اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہے، اگر آپ پاکستان کی اس ٹیم کو دیکھیں تو اوپر فخر اچھا کھیلتے ہیں اور نیچے سلمان علی آغا اور محمد رضوان اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا ان کو بہت اچھے پلیئر ملے ہیں، پاکستان کو ایک ایسا پلیئر ملا ہے جو گیم کو فنش کرتا ہے۔

پاکستان اچھے مومنٹیم کے ساتھ فائنل میں گیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹرائی سیریز کا فائنل کھیل رہے ہیں بلکہ 19 فروری کو دونوں کے درمیان چیمپئنزٹرافی کا پہلا میچ بھی ہے۔

بھارت اور پاکستان میں زیادہ تر لوگ روڈ پچز لکھ رہے ہیں، مگر جیسی مرضی پچ ہو مگر 90 پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوجائیں پھر 300 رنز سے اوپر اسکور کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں