جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

سی ای او نے تاخیر سے آنے والوں کے لیے آفس کے دروازے بند کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کمپنی کے سی ای او نے تاخیر سے آفس پہنچنے والوں کے لیے دروازے بند کردے۔

ریڈٹ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ای او نے دوپہر کے قریب دفتر کے دروازے بند کردیے اور دیر سے آنے والوں کو باہر ہی چھوڑ دیا۔

صارف یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور سوشل میدیا پر صارفین کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔

ریڈیٹر نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ہمارے سی ای او نے آج ہمیں اسکول کے دنوں کی یاد دلا دی، انہوں نے دفتر میں دیر سے آنے والوں کو دفتر کے دروازے کے باہر کھڑا کردیا، کچھ دیر کے بعد انہوں نے وقت کی پابندی کا لیکچر دیا اور کہا کہ میں کل رات 10 بجے تک یہاں تھا، دیر سے آنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔

ریڈیٹر جو جلدی پہنچ گیا تھا دفتر کے اندر سے پورے منظر کا مشاہدہ کیا اور کسی کی مدد نہیں کرسکا لیکن اسے اسکول کے دنوں کی یاد آگئی۔

صارف نے لکھا کہ خوش قسمتی سے میں آج جلدی پہنچ گیا تھا اس لیے میں اندر سے دیکھ رہا تھا، سچ کہوں تو یہ اتنا مضحکہ خیز لگا کہ اس نے مجھے یاد دلایا کہ اگر ہم صبح 8 بجے کے بعد اسکول آتے تھے تو پریفیکٹس ہمیں دھوپ میں کیسے کھڑا کردیتے تھے۔

ریڈیٹر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر رات 10 بجے تک کام کرنا دیر سے آنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے تو پھر آفس میں دیر تک نہ رکیں۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ توہین آمیز رویہ ہے، اگر ایک بار تنخواہ میں کٹوتی خطرے میں پر جائے تو اکثریت دیر سے نہیں آئے گی لیکن یہ صرف ’بچگانہ‘ رویہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں