جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مسافر ٹرین کی زد میں کار آگئی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں مسافر ٹرین کی زد میں کار آگئی جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اوٹاہ کے شہر لیٹون میں گاڑی پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کے درمیان پھنس گئی اس دوران تیز رفتار ٹرین نے گاڑی کو پرخچے اڑا دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی جیسے ہی سگنل بند ہونے کے بعد پھاٹک کے گیٹ کے پاس آکر رکتی ہے تو پیچھے سے آنے والی ایک گاڑی نے اسے ٹکر دے ماری جس سے وہ گاڑی یل کی پٹری کے درمیان چلی گئی۔

اسی دوران پھاٹک کے آٹو میٹک دروازے بند ہوگئے کیونکہ ٹرین کچھ ہی دور تھی۔

ڈرائیور وہاں سے گاڑی ریورس کرتا ہے اس دوران گاڑی گیٹ سے ٹکراتی ہے مگر نکل نہیں پاتی جس کے بعد ٹرین کو آتا دیکھ کر ڈرائیور بھاگ جاتا ہے اور اس کی جان بچ جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین گاڑی کے پرخچے اڑاتے ہوئے وہاں سے گزر جاتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں