جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

امریکا نے بین الاقوامی عدالت کے اعلیٰ پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اعلیٰ پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندی عائد کر دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کریم خان پر پابندی لگانے کا اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے غزہ میں جنگی جرائم کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے پر آئی سی سی حکام کے اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیوں لگانے کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جج سیاست کر رہا ہے، صدر ٹرمپ کی عدالتی فیصلے پر کڑی تنقید

8 فروری 2025 کو خبر سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی پراسیکیوٹر اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر سے متاثر ہونے والے پہلے اعلیٰ عہدیدار ہوں گے۔

اس کے ردعمل میں آئی سی سی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اہلکاروں کا دفاع کرے گی۔

دوسری بار صدارت کا منصب سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات اور بیانات کی میراتھون جاری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے امریکی انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات کرنے والی ایف بی آئی ٹیم کو تحلیل کیا تھا۔

ایف بی آئی کی خصوصی ٹیم انتخابات میں غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی تھی۔ ٹرمپ کی ہدایت پر اٹارنی جنرل کی جانب سے خصوصی ٹیم کو تحلیل کیا گیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ توقع ہے ٹرمپ مزید ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں