اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

کبریٰ خان اور گوہر کا مکہ مکرمہ میں نکاح، خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا، ساتھ ہی اپنے چاہنے کے لئے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کردیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دو ایسی تصاویر شامل کی گئیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں کا نکاح ہوگیا ہے۔

جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے ہاتھ غلافِ کعبہ کو چھو رہے ہیں، اس دوران دونوں کے ہاتھوں میں ’ویڈنگ رِنگ‘ بھی موجود ہے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں نے اپنے عمرے کی تصویر شامل کی ہے۔

گوہر رشید کو تصویر میں احرام باندھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ کبریٰ نے سفید عبایا پہن رکھا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی رحمت کے سائے میں، 70 ہزار فرشتوں کی موجودگی میں 12 فروری 2025 کو ہم پر اللہ کی رحمت بارش کی صورت میں برسی‘۔

جوڑے نے کیپشن کے اختتام پر دو خوبصورت الفاظ ’قبول ہے‘ لکھے جو انکے نکاح اور اس تصویر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کے خوبصورت جوڑے کے نکاح کی تصاویر پر کمنٹ سیکشن میں فینز سمیت معروف شخصیات نے بھی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عثمان مختار، سمیع خان، عمر عالم، ماہرہ خان، کنزیٰ ہاشمی، صبا قمر، یمنیٰ زیدی، ہاجرہ یامین، اعجاز اسلم، ثنا شاہنواز، شازیہ وجاہت، حنا خواجہ بیات، شائستہ لودھی، یشال شاہد، عمیر رانا، جرجیس سیجا ودیگر نے جوڑے کو مبارکبادیں پیش کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ نے گوہر رشید کے ساتھ اپنی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ اور ان کے قریبی رشتے دار بھی موجود تھے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں، میرا اور میرے۔‘ انہوں نے مومل شیخ اور نادر نواز کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمارے دلوں کو اتنی محبت، خوشیوں سے بھردیا، میں آپ دونوں سے محبت کرتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں