بھارت کے مشہور و معروف گلوکار و موسیقار وشال ددلانی کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس کے سبب ان کا کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامور گلوکار وشال ددلانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
وشال نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ میری بدقسمتی، ایک چھوٹے حادثے کا شکار ہو گیا ہوں، لیکن جلد واپس آؤں گا، آپ سب کے لیے پوسٹ کرتا رہوں گا، جلد ہی پونے میں ملاقات ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وشال کو حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کنسرٹ کے منتظمین نے حادثے کے بعد کنسرٹ ملتوی کر دیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
’دو طرح کے لوگوں سے شادی نہیں ہوسکتی‘
رپورٹس کے مطابق وشال پونے میں شیخر روی جانی کے ہمراہ 2 مارچ کو پرفارم کرنے والے تھے، تاہم ان کی گاڑی حادثے کی زد میں آگئی ہے، جس کے باعث انتظامیہ کو کنسرٹ ملتوی کرنا پڑا۔