ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

گوہر رشید سے شادی سے قبل کبریٰ خان کے لیے کون رشتہ بھیجنا چاہتا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا ہے کہ ایک مداح نے انہیں رشتہ بھیجنے کا کہہ کر پریشان کردیا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا، ساتھ ہی اپنے چاہنے کے لئے خوبصورت تصاویر بھی شیئر کردیں۔

جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے ہاتھ غلافِ کعبہ کو چھو رہے ہیں، اس دوران دونوں کے ہاتھوں میں ’ویڈنگ رِنگ‘ بھی موجود ہے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں نے اپنے عمرے کی تصویر شامل کی ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی رحمت کے سائے میں، 70 ہزار فرشتوں کی موجودگی میں 12 فروری 2025 کو ہم پر اللہ کی رحمت بارش کی صورت میں برسی‘۔

جوڑے نے کیپشن کے اختتام پر دو خوبصورت الفاظ ’قبول ہے‘ لکھے جو انکے نکاح اور اس تصویر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

تاہم کبریٰ خان کا نجی ٹی وی کو دیا گیا ماضی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں مداح سے متعلق واقعہ بیان کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مداح نے مجھے واٹس ایپ پر میسج کیا اور لکھا کہ آپ مجھے بہت پسند ہیں، میں آپ کے لیے رشتہ بھیجنا چاہتا ہوں، ایک ماہ کے بعد ان کا دوبارہ پیغام آیا اور یقین کریں کہ یہ سلسلہ تین سال تک چلتا رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی وجہ سے مجھے اپنا نمبر تبدیل کرنا پڑا، ان کی والدہ، بہن، بھائی، چاچا، ماما سب کے پیغامات آتے تھے میں نے سب نمبرز کو بلاک کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھے پسند کرتا ہے کہ میں کبریٰ خان ہوں یا کچھ اور ہوں تو وہ وجہ صحیح نہیں ہے، اگر ایک عام انسان ہے اس سے دوستی ہے تو ایک الگ بات ہے، آپ کو ڈرامے میں میرے کردار دیکھ کر پیار ہوگیا اور شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں