چلی کے پیٹاگونیا کے قریب ہمپ بیک وہیل نے نوجوان کو کشتی سمیت نگل لیا جس کی ویڈیو نے دل دہلا دیے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمانکاس والد ڈیل کے ساتھ پیٹاگونیا کے ساحل پر موجود تھا، نوجوان کشتی میں سوار تھا جبکہ والد بیٹے کی ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔
نوجوان لہروں سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ اچانک ہمپ بیک وہیل آئی اور اسے کشتی سمیت سالم نگل لیا مگر وہیل نے فوراً ہی اسے اگل بھی دیا اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
جب وہیل نے بیٹے کو اگلا تو والد کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’پرسکون رہو، پرسکون رہو۔‘
سمانکاس نے بعد میں کہا کہ ’میں نے سوچا کہ میں مرگیا ہوں، اور مجھے وہیل نے کھالیا ہے اس نے مجھے زندہ نگل لیا ہے۔‘
خوفناک تجربے کے باوجود ڈیل ڈیل بیٹے کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔
نوجوان نے بتایا کہ جب میں اوپر آیا اور تیرنا شروع کیا تو مجھے ڈر تھا کہ والد کو بھی کچھ ہوجائے گا کہ ہم ساحل پر نہیں پہنچ پائیں گے۔
چند سیکنڈ تیرنے کے بعد ایڈریان والد کے پاس پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور ان کی فوری مدد کی گئی بعدازاں دونوں بغیر کسی زخم کے ساحل پر واپس آگئے۔
واضح رہے کہ چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو سے تقریبا 1600 میل (3000 کلو میٹر) جنواب میں واقع آبنائے یگیلان چلی پیٹاگونیا میں سیاحوں کی توجہ کا ایک بڑا مرکز ہے جو ایڈونچر کے شوقین افراد کی پہلی ترجیح ہوتا ہے۔
چلی کے ساحل پر انسانوں پر وہیل کے حملے کم ہی ہوتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں مال بردار بحری جہازوں کے ساتھ تصادم میں وہیل کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔