عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹی کن سے حکام نے بتایا کہ طبیعت ناساز ہونے پر پوپ فرانسس کے آئندہ تین دن کی مصروفیات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
ویٹی کن سے جاری بیان کے مطابق پوپ کو برونکائٹس کے باعث جمعہ کی صبح لوگوں سے ملاقات ختم ہونے کے بعد روم کے پولی کلینیکو آگسٹینو جیمیلی میں چند ضروری تشخیصی ٹیسٹ کیلیے داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں انکا برونکائٹس کے حوالے سے علاج کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ 88 سالہ پاپائے اعظم کا گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا جس میں باؤٹس، انفلوئنزا اور دیگر صحت کے مسائل شامل ہیں جبکہ2021 اور 2023 میں دو بار انکی سرجریز بھی کی گئیں۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ پر عمل درآمد کے پہلے دن پاپائے اعظم نے اپنے رد عمل میں خوشی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فریقین معاہدہ کا احترام کریں۔
مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ نے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے اس کا احترام کیا جائے۔
پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی فراہم کردی گئی
پوپ نے فریقین اور ثالثین پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھائیں۔ نیز اسرائیلی قیدیوں کو رہائی دلا کر ان کے گھروں میں بھجوائیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔