بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر کا لرزہ خیز قتل: ملزم شیراز نے اعترافِ جرم کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مصطفیٰ عامر کے اغوا کے بعد لرزہ خیزقتل کیس میں ملزم شیراز نے جج کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر کے اغوا کے بعد لرزہ خیز قتل کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

گزری پولیس نے مقدمےمیں گرفتار ملزم شیراز کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم شیراز سے استفسار کیا کہ آپ کو پولیس نے مارا تو نہیں؟ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ مجھے پولیس نےنہیں مارا۔

عدالت نے استفسار کیا آپ پر اغوا اور قتل کا الزام ہے کیا ہوا تھا؟ ملزم شیراز نے دوران سماعت جج کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے بیان میں کہا کہ مصطفیٰ ڈیفنس میں ارمغان کےگھرآیاتھا، ارمغان کے گھر پر مصطفیٰ سے جھگڑا ہوا ہم نے اس پر تشدد کیا، تشدد کے بعد مصطفیٰ کو مارا اور اس کی گاڑی میں ہی حب لے گئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمےکی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی: مصطفیٰ عامر کو لڑکی کے معاملے پر قتل کیا، ملزم شیراز کا انکشاف

یاد رہے کراچی سے چھ جنوری کو اغوا کئےگئے مصطفیٰ کا قاتل اس کا دوست ارمغان نکلا تھا تاہم کیس سے جڑے اہم شواہد پولیس کو مل گئے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر چھے جنوری کو ارمغان کے گھرگیا جہاں اسےتشدد کا نشانہ بناگیا اور بلوچستان لے جا کر گاڑی سمیت جلادیا۔

گرفتار ملزم شیراز کے تحقیقات کے دوران انکشافات سامنے آئے ، جس میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مصطفیٰ کولڑکی کے معاملے پرارمغان نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان کے گھرسےملےخون کےنمونےاورمصطفی کےموبائل فون کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ کیس سے جڑے حقائق سامنے آسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں