شیخوپورہ میں جائیداد کے لالچ نے سگے بھائیوں کو حیوان بنا دیا ملزمان نے بھابی سے مل کر اپنے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔
شیخوپورہ پولیس نے سر کٹی لاش کا معمہ حل کر لیا، جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائیوں نے بھائی کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا تھا۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے مطابق شاطر ملزمان نے قتل چھپانے کے لیے مقتول کا سر سیم نالہ اور دھر بازار میں پھینک دیا تھا اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام وسائل برؤے کار لاتے ہوئے قاتل 2 بھائیوں اور 1 بھابی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کی نشاندہی پر مقتول برکت علی کا سر سیم نالہ سے برآمد کر لیا گیا۔
اس سے قبل شیخوپورہ میں ہی شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے دو بچوں کو زہر دے کر قتل کر دیا تھا، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والے ایک بچے کی عمر 4 اور دوسرے کی ڈھائی سال ہے۔