منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: کرکٹ ورلڈ کپ2015  کے 19 ویں میچ میں کالی آندھی اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں ۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی کپ کے پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک  نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈی کوک نے جارحانہ کھیل اپنایا، ڈی کوک نے 19 گیندوں میں تین چوکے مارے تاہم وہ 12 رنز بنا کر ہولڈر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

اس وقت ہاشم آملہ اور فیف ڈو پلیسی وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک جنوبی افریقہ نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنا لئے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے لئے یہ انتہائی اہم میچ ہے، جنوبی افریقہ نے اب تک دومیچز کھیلے ہیں، جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویسٹ انڈیز نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔ جس میں دو میچز میں اس کو کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اب تک اپنے تین میں سے دو میچز جیت کر پول بی کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دومیں سے ایک میچ جیتنے اور ایک میں شکست کھانے والے جنوبی افریقی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

اس میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ مقابلوں میں پانچ بار مدِمقابل آچکی ہیں، جن میں سے تین میں جنوبی افریقہ اور دو میں ویسٹ انڈیز فاتح رہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ٹیمیں آسٹریلوی سرِ زمین پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں، اس سے قبل دونوں ٹیمیں کبھی بھی آسٹریلیا میں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلی ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں