جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

’بابر کو اوپنر کھلا کر قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلا کر قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹیم بنی لیکن اس سے پہلے سب سے بڑا وہ فیصلہ غلط ہوا کہ بابر اوپننگ کرے گا۔

باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم نمبر تین پر بیٹنگ کرتا ہوا آرہا ہے اب اسے اوپنر لاکر نیچے کی اسٹرینتھ کھو رہے ہیں، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے دورے میں فخر نہیں تھا پھر بھی آپ سیریز جیتے، جیسے ہی فخر آیا آپ نے دونوں مین کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کردیا یہ فلاسفی کس کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجبوری یہ ہے کہ ہماری ٹیم ہے سب سے زیادہ مسئلہ اوپننگ کا ہے کہ رانا فہیم کا مسئلہ بعد کا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کوچ نے بیان دیا ہے جنوبی افریقا میں اوپنر پہلے ہی اوور میں آؤٹ ہوجاتا تھا یہ اچھی چیز ہے پھر بابر آکر 60 سے 70 رنز بنادیتا تھا اب آپ نے بابر کو قربانی کا بکرا بنادیا یہ منطق سمجھ نہیں آئی اس سے زیادہ سرپرائز یہ ہے کہ بابر نے کیسے ہاں کردی۔

یہ پڑھیں: بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلانے پر محمد عامر نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی بابر اعظم کو بطور اوپنر کھلانے کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میری اسٹرینتھ نئی گیند کرنا ہے اگر مجھے یہ نہیں دیں گے تو میری پرفارمنس میں فرق آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بابر کی اسٹرینتھ نمبر تین ہے اس کو پتا ہے کہ وہاں سے اننگ کو کیسے آگے بڑھانا ہے، اوپنر کا کردار ٹی 20  میں چل جاتا ہے ون ڈے اور ٹیسٹ میں کردار ہی مختلف ہے اس میں یہ دیکھنا ہوتا ہے اس دس اوورز میں چارج کرنا ہے اور اس میں ڈیفنڈ کرنا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ بابر بڑا کھلاڑی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے نمبر تین پر ہی کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ پھنسے ہوتے ہو تو مختلف ٹرائیاں کرتے ہو کہ ادھر سے رنز کرلوں تو مومینٹم آجائے گا لیکن آخر میں اسٹرینتھ نے ہی آپ کا ساتھ دینا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں