بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

ساجد خان کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم میں ساجد خان کو ہونا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں اسپن وکٹیں ہوں گی بھارتی ٹیم پانچ اسپنر کے ساتھ جارہی ہیں اور ہماری ٹیم میں ایک اسپنر ابرار احمد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساجد خان نے جتنا پرفارم کیا ہے تو ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اسے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

محمد یوسف نے کہا کہ ساجد خان کو مار بھی پڑ رہی ہوتی ہے تو وہ ہمت نہیں ہارتا اور محنت جاری رکھتا ہے ایسا کھلاڑی میں نے آج تک نہیں دیکھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم ہر لحاظ سے پرفیکٹ ہے، فاسٹ بولر، مڈل آرڈر، اوپنر، اسپنرز سب ہی بہتری نہیں، جسپریت بمراہ باہر ہوگئے لیکن اتنا فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی نوجوان کھلاڑیوں کے چہرے سے پتا چل رہا ہوتا ہے کہ ان پر کوئی پریشر نہیں ہے کیونکہ انہوں نے آئی پی ایل میں سینئر کھلاڑیوں اور کراؤڈ کے سامنے پرفارم کیا ہوتا ہے۔

بھارتی کرکٹ شائق آکاش سنگھ نے سوال کیا کہ آپ کے حساب سے بھارتی ٹیم میں کیا کمی ہے؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی کمی یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے تھا اس کے بغیر وہ مکمل نہیں کیونکہ ساری دنیا آرہی ہے آپ نہیں آرہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف بمراہ کو یاد نہیں کروں گا کیونکہ یہ ٹیبل ٹینس یا اسکواش کا میچ نہیں کہ ایک کھلاڑی پر انحصار کریں، یہ بھی سننے کو ملتا ہے کہ صائم ایوب کو ہونا چاہیے تھا ٹھیک ہے وہ فارم میں تھا سب کچھ ہے لیکن صائم ایوب کا متبادل پیچھے تیار کیوں نہیں رکھا۔

دوسری جانب محمد یوسف نے کہا کہ جسپریت بمراہ پچاس فیصد میچ ونر کھلاڑی ہے اس کے نہ ہونے سے بھارتی ٹیم کو مشکل ضرور ہوگی، بمراہ نئی گیند بہت اچھی کرتا ہے لیکن شامی کافی عرصے بعد آرہا ہے دیکھنا ہوگا وہ کیسے پرفارم کرتا ہے، بیٹنگ میں روہت شرما کلنگ کھلاڑی ہے وہ کہیں بھی اپنے اسکور کے لیے نہیں جاتا، کوہلی سمیت سارے کھلاڑی اچھے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں