بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ناک آؤٹ کرکے خوشحال خان کو چیلنج دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے فیروز خان کو باکسنگ میں ناک آؤٹ کرنے کے بعد اداکار خوشحال خان کو چیلنج دے دیا۔

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کو پہلے باکسنگ میچ میں شکست دینے کے بعد اب سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے اداکار خوشحال خان کو رنگ میں آنے کا چیلنج دیا ہے۔

ہفتے کے روز فیروز خان کو 4-1 سے شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا اسٹار رحیم پردیسی نے خوشحال خان کو رنگ میں بلایا ہے۔

رحیم پردیسی نے کہا کہ میں اوپن چیلنج کے لیے تیار ہوں، میں نے سنا ہے کہ خوشحال خان کو جو بڑے بڑے ہیلمٹ پہن کر کھیلتا ہے، بھیا اصلی باکسر کے ساتھ لڑو نئے کھلاڑی کے ساتھ کیا لڑتے ہو تب پتا چلے گا کہ کون اصلی چیمپئن ہے۔

واضح رہے کہ خوشحال خان نے گزشتہ ماہ باکسنگ رنگ میں ڈیبیو کیا تھا اور ایک نمائشی میچ میں حریف باکسر بشر خان کو شکست دی تھی۔

رحیم پردیسی نے اداکار فیروز خان کو ناک آؤٹ کیا، انہوں نے فیروز خان پر خوب مکے برسائے اور 4-1 سے کامیابی حاصل کی جس کے بعد اداکار ایک جج پر شکست کا الزام لگایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں