بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’بھول چُوک معاف‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور وامیکا گبی کی کامیڈی فلم ’بھول چوک معاف‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی۔

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ وامیکا گبی کامیڈی فلم ’بھوک چوُک معاف‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، اس کی ہدایت کاری اور تحریر کے فرائض کرن شرما نے انجام دیے ہٰں۔

بھوک چوک معاف ثقافتی لحاظ سے بھرپور شہر وارانسی میں بنائی گئی ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ راج کمار راؤ کی شادی 30 تاریخ کو طے پائی ہے اور 29 کو ان کی ہلدی کی رسم ہوتی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے وہ 28 کی رات کو سوتے ہیں اور جب صبح اٹھتے ہیں تو دوبارہ 29 ہی تاریخ ہوتی ہے اور 30 تاریخ ہے کہ آکر نہیں دے رہی۔

راج کمار جب صبح اٹھتے ہیں تو والدہ ہلدی کی رسم ادا کرنے کا کہتی ہیں اور بیٹے کو بتاتی ہیں کہ آج 29 تاریخ ہے۔

وہ یہ سب جاکر وامیکا گبی کو بیان کرتے ہیں لیکن وہ ان سے کہتی ہیں کہ یہ سب بکواس سننے کے لیے ہم اپنی مہندی چھوڑ کر آئے ہیں۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ راج کمار راؤ 29 تاریخ میں ہی پھنس کر رہ گئے ہیں اور ان کی شادی ہوکر نہیں دے رہی۔

بھوک چوک معاف 10 اپریل 2025 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

فلم کو میڈاک فلمز نے پرڈیوس کیا ہے جس کی قیادت دنیش وجن کررہے ہیں اور اس پروڈکشن ہاؤس نے باکس آفس پر کئی ہٹ فلمیں دی ہیں۔

میڈان فلمز نے استری، مونجیا، استری 2، بھیڑیا، لوکا چھپی اور ہارر کامیڈی استری 2 سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں