بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سیما حیدر کا اپنے یوٹیوب چینلز اور آمدن سے متعلق حیران کن دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت فرار ہونے والی سیما حیدر نے اپنے یوٹیوب چینلز اور ان سے حاصل ہونے والی ماہانہ آمدن سے متعلق حیران کن دعویٰ کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیما حیدر نے ایک نیوز چینل سے گفتگو میں بتایا کہ مجھے یوٹیوب سے پہلی آمدن 45000 روپے ہوئی تھی اور اس میں اب بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سیما حیدر بتاتی ہیں کہ میں اب ماہانہ 80 ہزار سے 1 لاکھ روپے باآسانی کما لیتی ہوں، یہ آمدن یوٹیوب ویڈیو ویوز، لائیو اسٹریمنگ کے دوران عطیہ، اسپانسرڈ ویڈیوز اور برانڈ پروموشن کے ذریعے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر کے بچوں کے حوالے سے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہم اقدامات

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے اور سچن کے چھ یوٹیوب چینلز ہیں جن میں فیملی ویلاگ اور دیگر چیزوں کے بارے میں ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں، چینلز پر 17 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں جبکہ ویڈیوز پر اوسطاً 25,000 ویوز آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر سچن نے اب اپنی نوکری چھوڑ دی ہے تاکہ وہ یوٹیوب چینلز کو پورا وقت دے سکیں۔

پاکستانی صوبے سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر سال 2023 میں اپنے چار بچوں کے ہمراہ نیپال کے راستے بھارت فرار ہوئیں۔ انہوں نے ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سچن نامی نوجوان سے شادی کی جن سے ان کی دوستی آن لائن ویڈیو گیم کے ذریعے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر اور سچن کے نام سے فراڈ!

دوسری جانب، خاتون کے پہلے شوہر غلام حیدر بچوں کی حوالگی کیلیے کوششیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے بھارت میں ایک وکیل کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔

غلام حیدر نے بھارتی حکومت کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ایپل کی کہ ان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی میں مدد کی جائے۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے کے نام پیغام میں انصاف کی اپیل کی تھی۔

غلام حیدر نے کہا تھا کہ میں 2023 سے اپنے بچوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، ہم نے ایک بھارتی وکیل علی مومن کی خدمات حاصل کی ہیں اور وہاں کی عدالتوں میں قانونی کارروائی کیلیے پاور آف اٹارنی بھیج دیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک سال کا عرصہ گزر چکا لیکن معاملے اب بھی عدالت میں زیر التوا ہے اور میں نے 2023 سے اپنے بچوں کو نہیں دیکھا۔

’میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مجھے انصاف فراہم کریں۔ میرے بچے اپنی ماں کی وجہ سے بھارت میں پھنس گئے ہیں۔ سیما حیدر زبردستی بچوں کے نام اور مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں‘۔

اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیما حیدر نے کہا تھا کہ انہوں نے ہندو مذہب اپنا لیا ہے اور پاکستان واپس نہیں جائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ تھا کہ بچوں نے بھی ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں