’اے عشقِ جنون‘ ناظرین کی پہلی پسند بنا ہوا ہے، ڈرامے میں شائقین منتظر ہیں کہ راحم کے سوتیلے بھائی اور ماں کی حقیقت کب سامنے آتی ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل اے عشقِ جنون اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے، ڈرامے میں دلچسپ موڑ آچکا ہے، شائقین راحم علی نواز (شہریار منور) کی اداکاری کو کافی پسند کررہے ہیں، ڈرامے کی 29ویں قسط میں راحم اسپتال سے صحتیاب ہو کر گھر واپس آجاتا ہے۔
راحم اور ایمن جب گھر میں داخل ہوتے ہیں تو سوتیلا بھائی شہروز (شجاع اسد) اور رافعہ (ارسا غزل) ان کا مصنوعی خوشی کے ساتھ استقبال کرتے ہیں۔
شہروز کہتا ہے ’یہ دیکھیں ماما، بھائی واپس آنے پر خوش آمدید‘، عافیہ کہتی ہے کہ ’میرا بیٹا صحتمند ہوکر گھر آیا ہے مجھے تمہیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی‘۔
کراچی کے سارے یتیم خانوں میں ایک ہفتے تک کھانے کا انتظام کرو، اس پر راحم کہتا ہے کہ ماں آپ ڈرامہ کرنا بند کردیں، ہم یہاں رکھنے نہیں آئے، جاؤ ایمن سامان لے کر آؤ۔
ہم یہاں سے جارہے ہیں، عافیہ راحم کی یہ بات سن کر سکتے میں آجاتی ہے جبکہ شہروز انھیں جاتا ہوا دیکھ کر کہتا ہے کہ سچ میں یہ لوگ جارہے ہیں تو اچھا ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کی اس ڈرامہ سیریل کے ویوز ملینز میں جارے ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے۔
اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔