پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کیس میں ایک بندے کو سزا دینا مناسب نہیں اس کو دنیا نہیں مانے گی۔
رحمان ملک نے سینیٹ کے باہر میڈیا کو بتایا کہ مشرف کے ساتھ بادشاہوں والا سلوک کیا جائے گا، ان کے خیال میں جیت ہمیشہ بادشاہ کی ہوتی ہے، انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کو ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔