ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نےحوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتار کر کے لاکھوں مالیت کی ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے نشترپارک کے قریب عمارت پر چھاپہ مار کر غیرملکی کرنسی کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ملزم کاظم رضا کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کاظم رضا حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث ہے، چھاپے کے دوران 8 ہزار ڈالر، 110 سعودی ریال اور 5 یو اے ای درہم برآمد ہوا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے 2 ہزار تنزانیہ کی شلنگ، 37 ہزار عراقی دینار، 90 لاکھ روپے اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزم کاظم رضا اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔