ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کی 27 سالہ تاریخ میں کون کون سے ریکارڈ بنے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے میگا ایونٹ کی 27 سالہ تاریخ میں اب تک کئی منفرد ریکارڈ بن چکے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج سے پاکستان کی میزبان میں ہو رہا ہے۔ منی ورلڈ کپ کے نام سے مشہور اس ایونٹ کا آغاز 1998 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے نام سے ہوا تھا، جس کو بعد ازاں چیمپئنز ٹرافی کا نام دے دیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی 27 سالہ تاریخ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں نے کئی منفرد ریکارڈ بنائے اور کئی توڑے جو آج تک شائقین کے ذہنوں میں بھی محفوظ ہیں۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی میں میچز فتوحات کے حوالے سے سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ بلیو شرٹس نے 29 میچز کھیل کر 18 میچ جیتے ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کا شمار ہوتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کے پاس ہے۔ کیویز نے 2004 کے ٹورنامنٹ میں 347 رنز بنائے تھے۔

سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیموں کی فہرست میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ 2017 کے یادگار فائنل میں پاسکتان نے بھارت کے خلاف 338 رنز کیے تھے۔

اس ایونٹ میں سب سے کم اسکور کا ریکارڈ امریکی ٹیم کے نام درج ہے، جو 2004 کے ایونٹ آسٹریلیا کے خلاف صرف 65 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب ترین بلے بازوں میں سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل سر فہرست ہیں۔ انہوں نے 17 میچوں میں 791 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 29 رنز بنائے ہوئے ہیں تاہم اب تک کوئی سنچری نہیں بنا سکا۔

میگا ایونٹ میں بولنگ میں کائل ملز نے سب سے زیادہ 28 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ ان کے بعد رویندرا جڈیجا 16 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب تریک کپتان ہیں۔ انہوں نے اپنی قیادت میں دو بار کینگروز کو چیمپئن بنوایا ہے اور 12 میچوں میں ان ہی کی کپتانی میں آسٹریلیا نے فتوحات سمیٹیں۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے ’’مفت ٹکٹ اور کھانے پینے کے کوپن‘‘ کہاں مل رہے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں