ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

اب تک کون کون سی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی جیت چکی ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آج آغاز ہو گیا ہے 27 سال کے دوران اب تک 6 مختلف ٹیمیں آئی سی سی کا یہ ایونٹ جیت چکی ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نویں ایڈیشن کا آج آغاز ہو رہا ہے۔ 1998 سے شروع ہونے والے اس میگا ایونٹ میں اب تک چھ ٹیمیں ٹرافی اٹھا چکی ہیں جب کہ دو ٹیموں نے دو، دو بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے پہلا ایونٹ 1998 میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے نام سے شروع ہوا اور جنوبی افریقہ نے اولین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

دو سال بعد 2000 میں یہ ایونٹ کینیا میں کھیلا گیا اور اس بار نیوزی لینڈ کی ٹیم یہ ٹرافی لے اڑی۔

2002 میں ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا اور یہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نام سے کھیلا گیا۔ آسٹریلیا اور بھارت وہ ٹیمیں ہیں جو دو، دو بار یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہیں۔

2009 کے بعد ہر چار سال بعد یہ ٹورنامنٹ ہونے لگا۔ ویسٹ انڈیز نے ایک بار ٹرافی اٹھائی۔

پاکستان نے پہلی بار 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی جیت کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ آئی سی سی نے مذکورہ ٹورنامنٹ کو آخری قرار دیتے ہوئے آئندہ چیمپئنز ٹرافی نہ کرانے کا اعلان کیا۔

تاہم چار سال بعد نومبر 2021 میں آئی سی سی نے دوبارہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا اعلان کیا اور 2017 کے چیمپئن پاکستان کو پہلی بار اس ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی جب کہ پاک سر زمین پر 29 سال کے طویل عرصہ بعد کوئی آئی سی سی ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے۔

انگلینڈ کو سب سے زیادہ تین مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان اگر اپنے ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب رہا تو 23 سال بعد ٹرافی اٹھانے والا پہلا میزبان ملک بنے گا۔

؎2002 میں سری لنکا فائنل میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن بنا تھا۔

2029 کا ٹورنامنٹ بھارت میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کی 27 سالہ تاریخ میں کون کون سے ریکارڈ بنے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں