ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجد الحرام میں نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے خانہ کعبہ میں نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

شوبز انڈسٹری کے خوبصورت جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کبریٰ خان کو اپنے شوہر گوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبریٰ خان نے اپنے نکاخ کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے ساتھ ہی لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے‘، نکاح کے موقعے پر اداکارہ کے ہمراہ مومل اور شہزاد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اس سے قبل انسٹاگرام پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں دو ایسی تصاویر شامل کی گئیں تھی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں کا نکاح ہوگیا ہے۔

جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کے ہاتھ غلافِ کعبہ کو چھو رہے ہیں، اس دوران دونوں کے ہاتھوں میں ’ویڈنگ رِنگ‘ بھی موجود ہے جبکہ دوسری تصویر میں دونوں نے اپنے عمرے کی تصویر شامل کی ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی رحمت کے سائے میں، 70 ہزار فرشتوں کی موجودگی میں 12 فروری 2025 کو ہم پر اللہ کی رحمت بارش کی صورت میں برسی‘۔

جوڑے نے کیپشن کے اختتام پر دو خوبصورت الفاظ ’قبول ہے‘ لکھے جو انکے نکاح اور اس تصویر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں