ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

کوئی کام نہیں صرف آرام، تنخواہ ماہانہ ساڑھے 5 لاکھ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں انسان پیسہ کمانے کیلیے کوئی نہ کوئی کام کرتا ہے لیکن ایک ملک میں کام کے بجائے صرف آرام کرنے پر ماہانہ 5 لاکھ سے زائد تنخواہ ملے گی۔

یہ ملک آئرلینڈ ہے جہاں کوئی بھی کام نہ کرنے والے منتخب افراد کو ماہانہ 1600 پاؤنڈ (پاکستانی لگ بھگ 5 لاکھ 36 ہزار روپے) ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی کے فروغ کے بعد مغربی دنیا میں یہ تحریک زور پکڑ چکی کہ مصنوعی ذہانت سے جنم لیتی بیروزگاری کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومتیں ہر شہری کو ماہانہ ’’ بنیادی آمدن ‘‘جو 1600 پاؤنڈ بنتی ہے وہ فراہم کریں تاکہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات باعزت پوری کر سکیں۔

اس مطالبے پر گزشتہ سال آئرلینڈ حکومت نے 2 ہزار منتخب ادیبوں، موسیقاروں، اداکاروں، رقاصوں ، مجسمہ سازوں وغیرہ کو تین سال تک ہر ماہ’’ 1600 پاؤنڈ‘‘ (5 لاکھ 36 ہزار روپے سے زیادہ)جتنی رقم دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

تجویز کی افادیت دیکھنے کے لیے آئرلینڈ کے علاوہ انگلینڈ، کینیڈا، فن لینڈ ،امریکہ و دیگر مغربی ملکوں میں تجرباتی پروگرام شروع ہو چکے۔

واضح رہے کہ بنیادی آمدن کا خیال سب سے پہلے برطانوی مفکر تھامس مور نے 1516 میں پیش کیا تھا۔ یہ آمدن پاتے آئرش شہریوں کا کہنا ہے مالی مسائل کے بوجھ سے آزاد ہو کر وہ بہترین تخلیقی سرگرمیوں میں محو ہیں۔

ڈھائی ہزار سال قدیم قبل مسیح زمانے کا خزانہ دریافت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں