نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کپتان محمد رضوان کا ناقابل یقین کیچ تھام لیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان نے 19.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنائے ہیں، فخر زمان 24 اور بابر اعظم 32 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
تاہم گلین فلپس نے ناقابل یقین کیچ تھام کر محمد رضوان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، محمد رضوان 3 رنز بنا کر اورورکی کی گیند پر کیچ پکڑا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان نے کٹ شاٹ کھیلا اور فلپس نے لیفٹ سائیڈ پر ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا جسے دیکھ کر کمنٹیٹر اور شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلین فلپس کے کیچ کو چیمپئنز ٹرافی کا بہترین کیچ قرار دیا جارہا ہے۔