سابق وکٹ کیپر قومی کرکٹ ٹیم کامران اکمل نے نشاندہی کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کہاں غلطیاں کررہی ہے جسے سدھارنے کی ضرورت ہے۔
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں بولنگ میں متواتر پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہم یہ پرابلم دیکھتے ہوئے آرہے ہیں، سہ فیریقی سیریز دیکھ لیں اس سے پہلے دیکھ لیں ہم لوگ آخر کے اوورز میں مار کھا رہے ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ آخر کے اوورز میں 10 کی اکانومی کے ساتھ رنز ہورہے ہیں، ہم لوگ یہ بات کرتے ہوئے آرہے ہیں کہ 20، 25 اوورز کے بعد جب مومنٹیم بنا ہوتا ہے اس کے بعد آپ ایک دم سے نیچے آجاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کے میچ میں بھی دیکھ لیں کہ 25 اوورز تک اسکور کیا تھا اور اس کے بعد اسکور کہاں تک چلا گیا، فیلڈ پلیسنگ میں کوئی بیک نہیں کررہا کوئی سپورٹ نہیں کررہا۔
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ بولز کو مار پڑتی ہے آج کل کی کرکٹ میں مگر یہاں فیلڈرز کا رول اہم ہوتا ہے کہ وہ کیسے ٹیم کو اٹھاتے ہیں اور بورلز کو بیک کرتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کا کہ باڈی لینگویج نظر نہیں آرہی جیسے جیسے مخالف ٹیم کی پارٹنرشپ لگتی جاتی ہے فیلڈرز اور ٹیم انڈر پریشر آتی جاتی ہے۔