کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹی بلز کی نیلامی کے حوالے سے اعداد و شمار شیئر کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے 259 ارب مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت کئے۔
حکومت نے 144.9 ارب روپے مالیت کے 3 ماہ کے بلز فروخت کئے، تین ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 2 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.82 فیصد رہی۔
حکومت نے 26.3 ارب روپے مالیت کے 6 ماہ کے بلز فروخت کئے ،چھ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 17 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.67 فیصد رہی۔
حکومت نے 87.7 ارب روپے مالیت کے 12 ماہ کے بلز فروخت کئے، بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 6 بیسسز پوائنٹس بڑھ کر 11.649 فیصد رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا نیلامی میں 350 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کرنے کا اندازہ تھا۔
مزید پڑھیں : تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ کو مسترد کر دیا
ملک کی تاجر برادری نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی شرح سود میں ایک فیصد کمی کو مسترد کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ مرکزی بینک کے پاس شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا یہ بہترین موقع تھا۔