ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

والدین کو بچوں سے امیدیں وابستہ کرنی چاہیئں یا نہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بہت سے والدین اپنی اولاد پر زبردستی اپنی شخصیت مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنی سوچ کے مطابق بچوں سے امیدیں اور توقعات وابستہ کرلیتے ہیں جو یقیناً بچے کے مستقبل اور ذہنی نشونما کیلیے فائدہ مند نہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں والدین کے امور کی ماہر امبرین عسکری نے ناظرین کو اپنی قیمتی رائے اور مشوروں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے والدین جو اپنے بچوں سے امیدیں وابستہ کرتے ہوئے ان پر بے جا پابندی اور اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں وہ کسی طور بھی درست نہیں اس قسم کے ماں باپ اپنے بچوں کو ہر وقت یا اکثر تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

یہ والدین بچے سے اپنی رائے اور تجربات اس انداز سے بیان کرتے ہیں کہ گویا، وہی درست ہیں اور کوئی نہیں، ان حالات میں بچہ اپنی فطری صلاحیتوں کو کھوجنے اور ان سے کام لینے کے قابل نہیں رہ پاتا۔

بچوں سے امیدیں اور ایسی خواہشات کا اظہار یا توقعات رکھنا خصوصاً ان کی ذہنی صحت کیلیے نقصان دہ ہے، کیونکہ والدین جو کام خود نہیں کرپائے یا وہ کامیابی حاصل نہیں کرپائے تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ وہ تمام کام انجام دے جو سراسر بے بنیاد ہے۔

والدین

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے کو اندر سے بڑا اور کامیاب انسان بنانے کیلئے اسے پانے ہم عمر یا ہم جماعت بچوں سے مقابلے کا کہیں، لیکن یاد رہے کہ ان کا موازنہ کسی دوسرے بچے سے بالکل نہ کریں۔ والدین بچوں کو یہ باور کرائیں کہ وہ اگر کچھ کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے اور بھرپور طریقے سے کرے۔

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے پر بے جا امیدوں کا بوجھ نہ ڈالیں، اپنے بچے کے مستقبل کیلئے جو بھی طے کریں اس کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور اس پر اڑ مت جائیں بلکہ اس میں گنجائش بھی رکھیں کیونکہ اس زور زبر دستی کا نقصان زیادہ اور فائدہ شاذو نادر ہی ہوتا ہے۔

بچے کی عمر کے ابتدائی مراحل ہی اندازہ لگائیں کہ وہ آپ کی اُمیدوں کا بوجھ اٹھا بھی سکتا ہے یا نہیں۔ اگر وہ اس کیلئے تیار نہ ہو تو اس کی دلچسپی معلوم کیجئے ، کسی ماہر سے مشورہ کیجئے کہ آ پ کا بچہ کیا کرسکتا ہے اور اس کی کیا دلچسپی ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں