ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

اس رمضان ایسا کیا ہونے والا ہے جو 33 برسوں میں ایک بار ہوتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں برس رمضان المبارک میں ایک ایسا انوکھا واقعہ رونما ہونے جارہا ہے جو 33 سالوں میں ایک بار ہوتا ہے۔

سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کے لیے 2 کیلنڈر استعمال کیے جاتے ہیں ایک شمسی ہے جیسے عیسوی کیلنڈر کہتے ہیں۔

دوسرا اسلامی کیلنڈر ہے جسے ہجری کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے جو چاند کے حساب سے تاریخ کا ترتیب دیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایسا شاذو نادر ہی ہوتا ہے کہ دونوں کیلنڈر ایک وقت میں ایک ہی ساتھ شروع ہوں یعنی شمسی اور قمری مہینے کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہو لیکن اب سال ماہ رمضان میں یہ انوکھا منظر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کا 2025 کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کا امکان ہے یعنی ہجری مہینہ رمضان اور شمسی مہینہ مارچ ایک ساتھ شروع ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ایسا ہر 33 برسوں کے بعد ہوتا ہے۔

رمضان کی دوپہراور شامیں 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں