ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

شروری واگھ اور ایوشمان کھرانا نئی فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلمساز سورج برجاتیا کی نئی فلم میں اداکارہ شروری واگھ اور ایوشمان کھرانا ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلمساز سورج برجاتیا نے بالی ووڈ کی کئی قابل اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا ہے جن میں مادھوری ڈکشت، بھاگیہ شری، کرینہ کپور، امرتا راؤ اور کرشمہ کپور شامل ہیں۔

اب ان کی اگلی فلم کی ہیروئن شروری واگھ ہوں گی، شروری سورج برجاتیا کی امنگوں پر پوری اتری ہیں جن میں ان کی معصومیت شامل ہے۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ سال انڈسٹری میں شروری کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے اور قابل ہدایت کار سورج برجاتیا نے اپنی بلاک بسٹر فلم کے لیے بطور ہیروئن کا انتخاب کیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہندوستانی سنیماؤں کی بہتری اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

شروری اور ایوشمان کھرانہ کے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے تاہم اب تک اس تعلق سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، پنک ویلا کے مطابق یہ فلم ایک لواسٹوری ہوگی جسے کسی خاندان کے پس منظر میں بنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایوشمان کھرانہ سارہ علی خان کے ساتھ ایکشن کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے، اس فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کریں گے جبکہ آکاش کوشک اس کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے، یہ فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

ایوشمان کھرانہ ’’تھاما‘‘ میں بھی نظر آئیں گے جو میڈوک فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کی جائے گی، اس فلم میں ان کے ساتھ رشمیکا مندانا، پریش راؤل اور نواز الدین صدیقی کلیدی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم امسال دیوالی پر بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

 یاد رہے کہ شروری واگھ، عالیہ بھٹ کےساتھ فلم ’’الفا‘‘میں نظر آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں