ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

خلائی مخلوق یا کچھ اور؟  آسمان پر سبز روشنی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

خلائی مخلوق یا کچھ آسمان پر عجیب و غریب سبز روشنی نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یو ایف او کے وجود کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن گزشتہ چند سالوں میں متعدد یو ایف او جیسی اور خوفناک وائرل ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

مبہم ویڈیو میں ایک نامعلوم چیز دکھائی دی جو کہ رات میں آسمان کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی تھی۔

تھوڑی دیر کے بعد، آبجیکٹ نے ایک چمکدار سبز روشنی خارج کرنا شروع کر دی جس نے صرف اس چیز کے بارے میں کیمرہ پرسن کے تجسس کو بڑھایا جسے بہت سے لوگوں نے ڈرون ہونے کا بھی قیاس کیا، ویڈیو کی درست تاریخ اور صداقت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Cloaked UFO/UAP captured in Denver, CO
byu/srinionstrike inInterdimensionalNHI

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ واقعہ خوفناک لگا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ ڈرون تھا بہت سے لوگوں نے بھی اسی طرح کی مثالیں دیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں