اسلام آباد : اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا معاملہ کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، پی ٹی آئی اب تک مولانا فضل الرحمان تحفظات کا جواب نہیں دے سکے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں ڈیڈلاک برقرار ہے، پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کا جواب نہیں دےسکی۔
ذرائع نے بتایا کہ الائنس پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں مفاہمت آگے نہیں بڑھ سکی، مولانا فضل الرحمان کل غیرملکی دورے پرروانہ ہو رہےہیں، جس سے معاملہ کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا سوال بھی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا گیا۔
جماعت اسلامی نے گرینڈ الائنس میں شمولیت سے انکار کیا ہے، جماعت اسلامی سولو فلائیٹ کی پالیسی پر گامزن ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کی قیادت کس کے پاس ہو گی ، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے بھی قیادت سنبھالنے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی کے پی کے صدر جنید اکبر نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا بڑا گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے، تین میٹنگزہوچکی ہیں، جلد خوشخبری ملے گی۔
انھوں نے واضح کیا کہ جوغلط کام کرتا ہےہم اس کے ساتھ نہیں ہیں، اختلاف رائےرکھنے کا حق ہے لیکن تھپڑمارنےکاحق کسی کونہیں ہے۔