پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کے دو نامور اداکار ہیں جو اس وقت اپنی خوبصورت شادی سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جس کا اہتمام مکہ مکرمہ میں کیا گیا تھا۔
دونوں نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔
View this post on Instagram
ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی دونوں اداکاروں نے دس سال کی گہری دوستی کے بعد اب شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
گزشتہ روز ان کی مایوں کی تصاویر سامنے آئی تھی جس میں گوہر اور کبریٰ اپنی سادہ اور خوبصورت تقریب میں شاندار لگ رہے تھے۔
View this post on Instagram
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مہندی کی مرکزی تقریب گزشتہ شب کراچی میں منعقد کی گئی، جس میں شوبز انڈسٹری کے مشہور ستاروں نے شرکت کی۔
کبریٰ خان نے اس موقعے پر ہلکے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ شاہی شال بھی اوڑھے نظر آئے۔
View this post on Instagram
تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے کئی دوست شریک ہوئے، تقریب میں شہزاد شیخ، حنا میر، عائشہ خان، مومل شیخ اور دیگر کو دیکھا گیا۔