کراچی : قیوم آباد کے قریب فائرنگ کرکے آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کردیا گیا ، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد سی ایریا فرنیچرمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا شخص رائڈرہے، واقعہ کے وقت سواری وقاص نامی شخص بھی پیچھے بیٹھا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 3 نامعلوم افراد نے روکنےکی کوشش کی تو مقتول نے گاڑی دوڑا دی، ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی جس سے مقتول جاں بحق ہوا۔
واقعہ ابتدائی طورپر ذاتی دشمنی لگتاہے ،موبائل اوردیگرسامان موجودہے، مقتول کا تعلق گھوٹکی سے ہے تاہم واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔
اہد آن لائن بائیک سروس میں کام کرتا تھا جو رائیڈ پر شہری کو لے کر کورنگی جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول شاہد کا موبائل فون اور پرس موجود ہے، اُس سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔