ساہیوال : محکمہ انسداد دہشت گردی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عزیزاللہ خٹک کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے آرنیاز چوک کے قریب کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عزیزاللہ خٹک کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز اور دیگر مواد برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دہشت گرد کا تعلق تخت نصرتی کرک سے ہے۔
یاد رہے محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
ترجمان نے بتایا تھا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گرد کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، دہشتگردوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد ہوئے تھے۔