سعودی عرب کے شہر ریاض میں پولیس نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین غیر ملکی خواتین کو حراست میں لے لیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کی گئی غیر ملکی خواتین ریاض کے مقامی ہوٹل میں جسم فروشی کے دھندے میں ملوث تھیں۔
ریاض پولیس کے مطابق انسانی تجارت کے انسداد کے لیے قائم ادارہ اور معاشرے کی سلامتی کے ادارے کے تعاون سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
گرفتار شدگان سے تفتیش کی جارہی ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر7 شہریوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 سعودی شہریوں کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی۔
عمرے کی آڑ میں 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت کی جانب سے 7 شہریوں کو مملکت میں منشیات حاصل کرنے اور اسمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔
بیان کے مطابق سکیورٹی حکام نے مجرموں کو گرفتار کر کے تفتیش کی تھی جس میں ان پر منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔