ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر قتل کیس ، جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط میں کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔

خط میں کہا گیا کہ رپورٹ پازیٹو ہوئی تو لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے، اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ سے لاوارث قبرستان میں تدفین کی جائے۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامرکی لاش کو سرد خانے میں محفوظ رکھا جائے۔ مقتول کی لاش سے گیارہ نمونے حاصل کیے گئے، نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے جائیں گے اور تین سے چارروز میں ڈی این اے کی رپورٹ آجائے گی۔

مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے دوران کیا ہوا ؟ دل دہلا دینے والے مناظر

رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رکھی جائے گی ، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعدمصطفیٰ کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی جائے گی۔

خیال رہے مصطفیٰ عامر کی لاش قبر کشائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی، ڈی این کیلئے 11 نمونے حاصل کئے گئے ہیں ، جس سے شناخت ہوسکے گی کہ یہ لاش مصطفی کی ہے یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں