ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے لیے امام الحق دبئی روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

فخر زمان کی انجری کے بعد قومی ٹیم میں شامل کیے جانے والے اوپنر امام الحق چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

امام الحق جنہیں گزشتہ روز فخر زمان کے انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ انہیں آج صبح دبئی کے لیے ویزا جاری کر دیا گیا۔

ویزا ملنے کے بعد وہ دوپہر کے وقت لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

اس سے قبل قومی ٹیم گزشتہ روز فخر زمان کے بغیر دبئی روانہ ہوئی تھی۔ گرین شرٹس نے گزشتہ روز آرام کے بعد آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار 23 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو ایونٹ میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

تاہم پاکستانی شائقین کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے امام الحق بھرپور فارم میں ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے قائداعظم ٹرافی میں شاندار سنچری اسکور کی جب کہ چند روز قبل جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئنز ٹرافی وارم اپ میچ میں 98 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل امام الحق کی فرسٹ کلاس میں شاندار سنچری

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں