اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فوج کو پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، اقتدارسےمحرومی کےبعد پی ٹی آئی اپنےزخم چاٹ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کےدورےپرہیں، آرمی چیف کوعزت واحترام کیساتھ گارڈآف آنردیا گیا، ہمارے برطانیہ سے ڈپلومیٹک تعلقات اچھے ہیں، کئی دہائیوں سے پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پرپی ٹی آئی غلط زبان استعمال کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی کلپ موجودہےآرمی چیف باپ ہوتاہے، سوشل میڈیاپریہ لوگ گندی غلیظ زبان استعمال کرتےہیں، جس کوآپ باپ کہیں اس کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں کرتے، یہ سارا جھگڑا فیض حمید کو آرمی چیف بنانے کی بات پر شروع ہوا، بانی پی ٹی آئی فوج کوپارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور سیاسی حالات میں ان کا مکروہ چہرہ بھی سامنے آرہاہے، اس طرح کی باتیں اور زبان استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتدار پی ٹی آئی سے چھن گیا تو اب تک اپنے زخم چاٹ رہے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر بر شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، دنیا میں کسی سیاسی جماعت کا یہ طریقہ نہیں جو پی ٹی آئی کا ہے۔
معاشی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان کی معیشت بہترہورہی ہے، پوری دنیامعیشت کی بہتری کااعتراف کررہی ہے، ہرچیزمعمول کے مطابق آرہی ہے تو ان سے برداشت نہیں ہورہا، پی ٹی آئی نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی کوئی کثرنہ چھوڑی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک طرف یہ خط لکھ رہےہیں دوسری طرف یہ کارروائیاں کررہےہیں، ہرادارےکوگالی دےرہےہیں غلط زبان استعمال کی جارہی ہے، پی ٹی آئی مکروہ اور جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہے، ان کی نظرمیں ملک،اداروں کی کوئی حیثیت نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اب آزادہوئی ہے توان کو تکلیف شروع ہوگئی، ان کا رشتہ کرپشن،چوری ،جلاؤگھیراؤ سے ہوسکتا ہے ملک سےنہیں، ماضی میں نوازشریف اور بینظیربھٹو کے اختلافات رہے لیکن کسی نے یہ قدم نہیں اٹھایا، بانی اور پی ٹی آئی نے جو کام کیے وہ کسی نے نہیں کیے۔