ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

’’23 فروری کو پاکستان جیتے گا‘‘، بھارت کے اندر سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی کا بڑا مقابلہ اتوار 23 فروری کو روایتی حریفوں کے درمیان ہے بھارت سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ میچ پاکستان جیت جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریفوں کا پاک بھارت ٹاکرا اتوار 23 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان دفاعی چیمپئن ہے اور نیوزی لینڈ سے میگا ایونٹ کا پہلا میچ ہار کر اس پر دباؤ بڑھ چکا ہے جب کہ بھارت نے اپنا پہلا معرکہ بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

کرکٹ تجزیہ کار میچ کے لیے بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں تاہم بھارتی سر زمین سے اس بڑے میچ سے ایک بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے جو ہندوؤں کے مذہبی میلے مہا کمبھ میلے سے مشہور ہونے والے ابھے سنگھ نے کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ابھے سنگھ جو انڈیا میں آئی آئی ٹی بابا کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ ان کے پیشگوئی کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے یہ میچ ہار جائے گا۔

آئی آئی ٹی بابا نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا لیں تب بھی بھارت پاکستان کو یہ میچ نہیں ہرا سکے گا۔

انہوں نے یقینی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بس کہہ دیا ہے، اس بار پاکستان جیتے گا، اب بھارت جیت کر دکھائے۔

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے لیے امام الحق دبئی روانہ

یہ ویڈیو بھارت میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور بھارتی شہری سوشل میڈیا سے مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ اکثر بھارتیوں کو یہ پیشگوئی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ تنقید کر رہے ہیں جب کہ کئی ایسے بھی ہیں جو ماضی میں ان کی جانب سے کی جانے والی پیشگوئیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

بھارت چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا؟ سابق کرکٹر کا دبنگ تجزیہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں