پشاور : رمضان سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں اور پنشن کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق عوام نے رمضان المبارک کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔
رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر
ماہرین فلکیات پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا، اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔
رمضان کی آمد پر خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے محکموں اوراداروں کے سربراہان کومراسلہ بھیج دیا، جس میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کیلئے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 28 فروری کودی جائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم اور2 مارچ کو سرکاری چھٹی کے باعث تنخواہیں ایک روز قبل جاری کی جائیں۔