ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

ساہیوال سے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ساہیوال میں ریلوے روڈ سے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر شہباز نور گرفتار کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہباز نور غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا، اس نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، اس نے ایک خاندان سے برطانیہ بھجوانے کیلیے 70 لاکھ روپے وصول کیے۔

ملزم سے 51 جعلی ویزے، 12 ورک پرمٹ اور 14 پاسپورٹس کی نقول برآمد ہوئیں۔ شینجن کے 12 جعلی ویزے، نیوزی لینڈ کے 12 ویزے اور فجی کے 8 ویزے بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، 2 انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم شہباز نور سے البانیہ کے 9 اور ناروے کے 3 جعلی ورک پرمٹ بھی برآمد ہوئے، ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور انسانی سمگلنگ سے متعلق دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پولیس نے جعلسازی کے 6 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

چند روز قبل انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کے اہم رکن ظہیر بٹ کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل 7 کارندے گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

چنیوٹی گینگ شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر رقم ہتھیانے میں ملوث ہے، چنیوٹی گینگ 11 رکنی ہے جس میں سے 8 اسمگلرز گرفتار ہو چکے ہیں، 2 کارندے بیرون ملک ہیں جن کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

ملزمان نے 31 متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 4 کروڑ سے زائد وصول کیے۔ ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔

ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو جعلی دستاویزات بھی دیتے تھے، وہ متعدد شہریوں سے رقم وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔

چنیوٹی گینگ کے متعدد متاثرین کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں