متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ نے ویزوں سے متعلق اہم تفصیلات و معلومات جاری کی ہیں۔
ترجمان یواے ای سفارتخانہ کے مطابق ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہے وزٹ، سیاحتی و فیملی ویزا کیلئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا جس کے لیے درخواست گزار کو ویزا ایپ دستاویز کا ثبوت ساتھ رکھنا ہو گا۔
ترجمان نے بتایا کہ بینک اسٹیٹمنٹ میں 5ہزار امریکی ڈالرز یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا کم ازکم 6ماہ کےلیے ویلڈ ہونا ضروری ہے۔
ترجمان کے مطابق 5 سال سےکم عمر بچوں کیلئے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں جب کہ 6 سے 15 سال کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جائےگی۔
اسی طرح 15 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کا سارا پراسیس ویزا سینٹر میں ہو گا۔