اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

’فضل الرحمان نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی سربراہی کیلیے شرائط نہیں رکھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے گرینڈ الائنس کیلیے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل کی تین شرائط کی خبر کی تردید کر دی۔

ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن الائنس کا حصہ بننے اور سربراہی کیلیے شرائط نہیں رکھی، شرائط کی باتیں اپوزیشن اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، آئندہ چند دنوں کے اندر اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بننے جا رہا ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کیلیے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر تحفظات کا اظہار کیا، مطالبات پی ٹی آئی رہنماؤں نے بانی تک پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کیخلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان

ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی (ف) نے اپوزیشن اتحاد کی سربراہی اور خیبر پختونخوا حکومت میں شمولیت کا مطالبہ کیا، انہوں نے مائنس پی ٹی ایم کا بھی مطالبہ کیا۔

’پی ٹی آئی رہنماؤں نے دو بار عمران کان سے ملاقاتوں میں مشاورت کی۔ چند رہنماؤں نے 26ویں ترمیم پر ووٹ دینے پر بانی کو جے یو آئی (ف) پر اعتبار نہ کرنے کا مشورہ دیا، 26ویں ترمیم کی حمایت کرنے پر عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔‘

بعدازاں، ذرائع نے بتایا کہ الائنس پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) میں مفاہمت آگے نہیں بڑھ سکی، مولانا فضل الرحمان کل غیر ملکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جس سے معاملہ کھٹائی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کا سوال بھی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا گیا۔ جماعت اسلامی نے گرینڈ الائنس میں شمولیت سے انکار کیا ہے، وہ سولو فلائیٹ کی پالیسی پر گامزن ہے۔

ذرائع نے کہا کہ گرینڈ الائنس کی قیادت کس کے پاس ہوگی، اس حوالے سے سربراہ جے یو آئی (ف) نے بھی قیادت سنبھالنے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں