ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

ویڈیو: رحمت شاہ نے باؤنڈری پر ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام لیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں افغانستان کے رحمت شاہ نے ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام لیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا۔

ریان ریکلٹن نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ٹمبا باووما 58، رسی وین ڈر ڈوسن 52 اور ایڈن مارکرم بھی 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ٹونی ڈی زورزی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 14 رنز بنا کر فضل اللہ فاروقی کو وکٹ دے بیٹھے، مارکو جینسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ویان ملڈر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فضل اللہ فاروقی، عظمت اللہ عمرزئی اور نور احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تاہم افغانستان کے رحمت شاہ نے جنوبی افریقا کے ہارڈ ہٹر بیٹر ڈیوڈ ملر کا 14 رنز پر شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمت اللہ شاہ بھاگتے ہوئے آئے اور دائیں جانب ڈائیو لگا کر یقینی باؤنڈری کو کیچ میں بدل کر ملر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ڈیوڈ ملر کے کیچ پر حمت شاہ کو کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی خوب داد دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں