آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں کل بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دی لیکن شیکھر دھون کے برابر میں بیٹھی لڑکی توجہ کا مرکز بن گئی۔
دبئی اسٹیڈیم میں جہاں بھارتی مداح بھارت اور بنگلادیش کا میچ دیکھنے میں مصروف تھے وہیں کیمرہ مین نے شیکھر دھون کو دکھایا تو شائقین کرکٹ ان کے برابر میں بیٹھی لڑکی کو دیکھ کر تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ یہ لڑکی ہے کون؟
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیکھر دھون کے برابر میں خوبصورت لڑکی سیاہ چشمہ لگائے بیٹھی ہوئی ہے۔
کلپ وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ یہ شکھر دھون کی نئی گرل فرینڈ ہے اور وہ اس سے قبل بھی اس کے ساتھ دیکھے جاچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی کا نام سوسفی شائن ہے جسے دھون مبینہ طور پر انسٹاگرام پر بھی فالو کرتے ہیں۔
کچھ رپورٹ میں یہ کہا جارہا ہے کہ شیکھر دھون اور سوفی شائن کے درمیان کچھ چل رہا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ان کے ساتھ دیکھے جاچکے ہیں جبکہ سوفی نے بھی شیکھر کی اپنی فیملی کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔
سوفی شائن ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور ناردرن ٹرسٹ کارپوریشن سے وابستہ ہیں جو یو اے ای میں بھی آپریٹ کرتی ہے۔
کچھ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ شیکھر دھون اس کی طرف دیکھ بھی نہیں رہے، صارفین نے دھون کی نجی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش پر شائقین پر تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’شیکھر بھائی دوبارہ محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں تو انہیں بہت بہت مبارک ہو۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’شیکھر بھائی اپنی پہلی شادی اور طلاق سے باہر آئیں اور نئی اننگز کا آغاز کریں۔‘