اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ کا مذاق اڑانے پر بیوی کا شوہر سے طلاق لینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لوئیسا میلچر نامی خاتون ’سُپر باؤل‘ گیم میں پسندیدہ نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مذاق اڑانے پر شوہر سے طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لوئیسا میلچر نے واقعے کو تعلقات میں سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں عدالت کے باہر گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون نے مذکورہ ویڈیو مبینہ طور پر طلاق کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد بنائی اور انسٹاگرام پر اپلوڈ کی۔

حال ہی میں گیم کے دوران شائقین کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کا مذاق اڑانے کی رپورٹس سامنے آئیں۔

لئیسا میلچر نے ویڈیو میں کہا کہ میں اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہوں کیونکہ اس نے سپر باؤل میں ٹیلر سوئفٹ کا مذاق اڑایا اور مجھے لگتا ہے وہ مجھ پر یقین بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو وہ اب مجھ پر یقین کرنا شروع کر دیں گے کیونکہ میں نے عدالت میں طلاق کیلیے درخواست دائر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Louisa Melcher (@louisamelcher)

وہ کہتی ہیں کہ طلاق لینے کا فیصلہ صرف ٹیلر سوئفٹ کا مذاق اڑانے کیلیے نہیں لیا بلکہ دیگر مسائل بھی اس کی وجہ ہیں، میں 12 سال کی عمر سے گلوکارہ کو پسند کرتی ہوں، میرے شوہر بھی انہیں پسند کرتے ہیں، جب ہم ایک ساتھ کھانا پکاتے ہیں تو وہ ان کا گانا پلے کرتے ہیں۔

لئیسا میلچر نے بتایا کہ ہم دونوں اپنے دوستوں کے ہمراہ سُپر باؤل گیم میں موجود تھے جہاں کچھ نے گلوکارہ کا تضحیک کی تو میرے شوہر بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے، انہوں نے اس بات کی بھی پرواہ نہیں کی کہ وہ میری پسندیدہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں