ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

سلمان کی ’سکندر‘ کا پوسٹر جیکلین کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ کی کاپی نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر جیکلین فرنینڈس کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ کی کاپی نکلا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس میں رشمیکا مندانا، شرمن جوشی ودیگر شامل ہیں اور فلم عید 2025 میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

سلمان خان نے حال ہی میں ’سکندر‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جہاں شائقین فلم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش تھے وہیں کچھ نیٹیزنز کو یقین تھا کہ انہوں نے کہیں اور بھی ایسا پوسٹر دیکھا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ پوسٹر جیکولین فرنینڈس اور منوج باجپائی 2020 کی فلم مسز سیریل کلر کے پوسٹر سے کاپی کیا گیا ہے۔

سکندر اور مسز سیریل کلر کا پوسٹر دیکھنے میں ایک ہی لگ رہا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ جس میں سلمان خان چاقو جبکہ جیکلین اسکیلپل بلیڈ پکڑے ہوئی ہیں۔

ایک صارف نے پوسٹر کا موازنہ عمران ہاشمی اسٹارر ’راز ریبوٹ‘ کے پوسٹر سے بھی کیا جو کہ دونوں پوسٹرز سے کافی ملتا جلتا ہے جبکہ عمران ہاشمی کی فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

بھارتی فلموں کے خود ساختہ ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے سوشل میڈیا پر سکندر اور مسز سیریل کلیئر کے پوسٹر شیئر کیے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کے آر کے کو کہا کہ ’سر آپ بہت آرام سے نقل پکڑلیتے ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سلمان بھائی اتنے فارغ ہیں کہ اب ان کی ٹیم کو فلموں کے پوسٹرز کاپی کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔‘

واضح رہے کہ ’سکندر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض گجنی سے شہرت حاصل کرنے والے اے آر مروگاداس نے دی ہے جبکہ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں